عوامی خدشات دور کرنے کیلئے قانون میں مزید وضاحت شامل کی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ، ان کیمرہ اجلاس کے بعد گفتگو
اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ پراپرٹی پر قبضے یا ٹاورز لگانے کا کوئی ارادہ نہیں،عوامی خدشات دور کرنے کیلئے قانون میں مزید وضاحت شامل کی جائے گی۔
وہ ان کیمرہ اجلا س کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ٹیلی کام کمپنیوں کوشہریوں کی جائیدادوں تک آزادانہ رسائی کے متنازعہ (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل) سے متعلق ان کیمرہ اجلاس ہواہے جس کی صدارت وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کی اوروفاقی وزیر شزا فاطمہ اور ایڈووکیٹ جنرل منصور عثمان اعوان کی بھی شرکت کی۔
اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بتایاکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل پر اعتراضات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، معاملہ جلد حل ہو جائے گا،سٹینڈنگ کمیٹی میں بل کی چند شقوں پر اعتراضات ہے،مشاورت کا عمل جاری ہے،وصاحت کرنا چاہتا ہوں پرائیویٹ پراپرٹی پر قبضے یا ٹاورز لگانے کا کوئی ارادہ نہیں،عوامی خدشات دور کرنے کیلئے قانون میں مزید وضاحت شامل کی جائے گی،انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسی کی ذاتی ملکیت اور پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی،
پراپرٹی مالک کی اجازت کے بغیر نجی املاک پر کوئی ٹاور اور ٹیلی کام کمپنی کی سرگرمیاں نہیں ہونگی،ڈیجیٹل ترقی اور کنیکٹیویٹی کیلئے قانون سازی ناگزیر ہے،آئی ٹی، براڈ بینڈ اور اے آئی شعبوں کی ترقی کیلئے رکاوٹیں دور کرنا لازمی ہے،نئی نسل کو آئی ٹی سے جوڑنے اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات ضروری ہے،بل میں موجود ابہام دور کرکے تمام تحفظات ختم کر دیے جائیں گے،نجی املاک کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا،قانون سازی کا مقصد سہولت دینا ہے، نجی حقوق متاثر کرنا نہیں۔
