فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے پاکستان کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (الفجر آن لائن)پاکستان کے دورے پر موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی
اس دوران علاقائی استحکام اور امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،،آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے مذاکرات کو آگے بڑھانے سمیت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیمئے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا، انہوں نے تنازعات کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی اور علاقائی فریقین کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا بھی اعتراف کیا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، دونوں اطراف سے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کو فروغ دینے کے مشترکہ مقصد کے ساتھ پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا
