اسلام آباد(آن لائن)خاتون رکن کے ایمبولینس اور پھر پولیس کی موٹر سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز مہمانوں کی آمد کی وجہ سے ایک ایم این اے کو ناکے کی وجہ سے روک لیا گیا۔جب وہ ایمبولینس میں بیٹھ کر آئیں توپھر ان کو سرینا کے پاس روک لیا گیا پھر ایک پولیس والا پنڈی سے جانتا تھا انکو وہ انکی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر آئیں، وہ ممبر ایوان میں ہیں تو ذرا کھڑی ہو جائیں،یہ کمٹمنٹ ہے۔اس پر وہ رکن کھڑی ہوگئیں اور ایوان کے ساتھ ناکے پر روکے جانی والی خاتون مسلم لیگ کی طاہرہ اورنگزیب نکلیں۔
