ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد بلوچستان کے ضلع قلات سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ 58 سالہ محمد وسیم کا تعلق کراچی سے تھا۔ انہیں رواں سال 20 مئی کو ایک ساتھی سمیت اغواء کیا گیا تھا۔
دونوں مغویوں کو قلات سے تقریباً 40 کلومیٹر دور محمد تاوا سے اس وقت نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا ۔
واقعے کے بعد ان کی بازیابی کے لیے سکیورٹی فورسز نے کئی آپریشن کیے محمد وسیم کی لاش قلات کے پولیس تھانہ صدر کی حدود میں توک نامی علاقے سے برآمد ہوئی۔کوئٹہ،
لاش کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سے تقریباً دو کلومیٹر مشرق کی جانب ایک ویران مقام سے ملی۔ لاش پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔ لاش کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال قلات منتقل کیا اور پھر ضروری کارروائی کے بعد کراچی روانہ کردیا محمد وسیم احمد کے ہمراہ اغوا ہونے والے دوسرے شخص کے بارے میں تاحال واضح معلومات سامنے نہیں۔
