Two people, including a woman, were killed in a tractor trolley and motorcycle collision near Thokar Niaz Baig Flyover, Lahore.
لاہور(الفجر آن لائن) لاہور میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سے ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہورکے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوورکے قریب پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔اسی حوالے سے سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی صدر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمد نوید کو حراست میں لے کر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی حادثہ کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

