آپریشن ردالفتنہ 3 کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، ہلاک افراد کا تعلق فتنہ الہندوستان سے بتایا گیا، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
کوئٹہ (الفجر آن لائن) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت کنچئی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الہندوستان سے وابستہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کارروائی کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد ریاست مخالف سرگرمیوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

