ایل اے 8 راج محل سے ملک محمد نواز خان، ایل اے 18 عباس پور سے چوہدری محمد یاسین گلشن،ایل اے 22 توڑر سے سردار عبدلخالق واثی،ایل اے 36 جموں تین سے محمد احسن رضا،ایل اے41ویلی دو سے محمد عامر شاہ الیکشن لڑیں گے
لاہور(الفجرآن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر محمد نواز شریف کی منظوری سے آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات کے لیے مزید پانچ پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں۔پنجاب کی سینئر وزیر،مریم اورنگزیب کے مطابق 18 جون کو 37 امیدواروں کو پہلے ہی پارٹی ٹکٹ جاری ہو چکے ہیں،اب ایل اے 8 راج محل سے ملک محمد نواز خان کو ٹکٹ دے دی گئی۔ ایل اے 18 عباس پور سے لیگی امیدوار چوہدری محمد یاسین گلشن ہوں گے۔ ایل اے 22 توڑر سے سردار عبدلخالق واثی ن لیگ کے ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایل اے 36 جموں تین کی سیٹ کیلئے محمد احسن رضا پارٹی ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ایل اے 41 ویلی دو حلقے کیلئے ن لیگ کی ٹکٹ پر محمد عامر شاہ الیکشن لڑیں گے
