کوئٹہ سمیت پاکستان بھرمیں آج سے پیر تک مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کی کامیابی پر خوشیاں منائی جائیں گی،عمارتوں کو رنگارنگ کردیا جائے گا
دفاعی معاہدے پر دستخط کی خوشی میں سعودی عرب بھر کے نمایاں مقامات اور ٹاورز سعودی، پاکستانی اور ترکی کے قومی پرچموں سے جگمگا اٹھے
کو ئٹہ،اسلام آباد،ریاض،انقرہ(الفجرآن لائن)پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی تاریخی کامیابی پرتینوں ملکوں میں بھرپورخوشیاں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے پیر تک ملک بھر میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کی کامیابی پر خوشیاں منائی جائیں گی۔
حکومتِ بلوچستان کی جانب سے 8 تا 10 اگست سرکاری عمارتوں، اہم شاہراہوں اور دیگر مقررہ مقامات پر تینوں برادر ممالک کے قومی پرچم نمایاں کرنے اور سرکاری عمارتوں کو سبز و سرخ روشنیوں سے روشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں کے رنگ عمارتوں پر نمایاں ہوں گے۔ملک بھر میں عمارتوں کو سبز اور سرخ روشنیوں سے سجایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عمارتوں کو سبز اور سرخ روشنیوں سے سجایا جائے گا۔ادھر سعودی عرب اور ترکی میں بھی اس معاہدے پر خوشیاں منانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کی خوشی میں سعودی عرب بھر کے نمایاں مقامات اور ٹاورز سعودی، پاکستانی اور ترکی کے قومی پرچموں سے جگمگا اٹھے۔
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں روشنیوں کی اس سجاوٹ کے ذریعے اس تاریخی معاہدے پر بڑے پیمانے پر عوامی مسرت کی عکاسی کی۔سعودی عرب، پاکستان اور ترکی نے گذشتہ روز مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملہ ان سب کے خلاف حملہ سمجھا جائے گا
۔یہ معاہدہ اجتماعی سکیورٹی کو مضبوط بنانے، مشرق وسطیٰ اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے حصول اور ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے جدوجہد کرنے کے حوالے سے تینوں ممالک کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔سعودی مملکت کی عمارتوں پر قومی پرچم روشن کرکے مسرت کا یہ اظہار سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کو متحد کرنے والے شاندار تعلقات، گہرے تاریخی روابط اور اسلامی یکجہتی کو اجاگر کرتا ہے۔
ترکی میں بھی اہم عمارات اور مقامات پر تقریبات کے اہتمام کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

