اسلام آباد(الفجرآن لائن)قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔جولائی 2026 میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1.51ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرولم کی کھپت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن سے جاری دستاویزات کے مطابق ماہ جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1.51ملین ٹن رہی۔دستاویزات کے مطابق جولائی میں تیل کی فروخت گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 23 فیصد زائد رہی،دستاویز ات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر جون 2026 کے مقابلے میں فروخت میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق فرنس آئل کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق فرنس آئل کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 1.43 ملین ٹن رہی،دستاویز ات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت کا حجم جولائی 2021 کے بعد سب سے زیادہ رہا،دستاویز ات کے مطابق پیٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد اضافہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی فروخت کا مجموعی حجم جون 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر آگیا۔
دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں بھی بہتری ریکارڈ کی گئی ڈیزل کی فروخت سالانہ بنیاد پر 23 فیصد، ماہانہ بنیاد پر 25 فیصد بڑھی ہے

