اسلام آباد(الفجرآن لائن)16ساگست کو شیڈول کئے گئے ایم ڈی کیٹ 2026 امتحانات کو مؤخر کر دیا گیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان مؤخر کیاگیا ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے نئی تاریخ 20 ستمبر مقرر کر دی گئی، پی ایم ڈی سی 16 اگست کو شیڈول ایم ڈی کیٹ اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگا، پی ایم اینڈ ڈی سے امتحان کے شفاف، محفوظ اور منظم انعقاد کیلئے ایم ڈی کیٹ تاریخ تبدیل کی گئی، پی ایم ڈی سی ایم ڈی کیٹ کی دیگر شرائط اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق پی ایم ڈی سے امیدوار تازہ معلومات کیلئے ویب سائٹ اور آفیشل ذرائع سے رجوع کریں۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی سے ہونے والی ممکنہ زحمت پر معذرت کا اظہارکیاہے۔

