پشاور (الفجرآن لائن) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمائیت یافت دہشت گرد گروہ ‘فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے دس خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 اگست کوپہلے واقعے میں، جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں ‘فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک گروہ نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے اس کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔
اس کے بعد ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج جہنم واصل ہو گئے، ایک اور جھڑپ ضلع دیر میں ہوئی، جس میں سکیورٹی فورسز نے مزید دو خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے، بھارتی حمایت یافتہ ان خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
یہ عناصر علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود کسی بھی دیگر خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وڑن "عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری ر کھیں گے تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

