ممبئی (الفجرآن لائن) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن صبا پٹودی نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں سیف علی خان اکثر ان کے پرس سے پیسے نکال لیتے تھے اور بعد میں وہی رقم راکھی کے موقع پر بطور تحفہ واپس کر دیتے تھے۔
ایک شو میں گفتگو کے دوران سوہا علی خان نے بتایا کہ اگرچہ ان کا تعلق ایک شاہی خاندان سے تھا تاہم ان کی پرورش نہایت سادگی اور کفایت شعاری کے ماحول میں ہوئی۔
ان کے والد معمولی اخراجات کا بھی خاص خیال رکھتے تھے اور اکثر گھر میں نوٹس چھوڑتے تھے کہ غیر ضروری لائٹس بند رکھی جائیں تاکہ بجلی کا ضیاع نہ ہو۔
سوہا کے مطابق جب وہ کسی دوست کے گھر جانے کی اجازت مانگتیں تو والد پیٹرول کے اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے انکار کر دیتے تھے۔ صبا پٹودی نے بتایا کہ انہیں اور سوہا کو 100 روپے جیب خرچ ملا کرتے تھے جبکہ اس وقت سیف علی خان انگلینڈ میں زیرِ تعلیم تھے۔
اس پر سوہا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سیف ویسے بھی ان کے پیسے ’ادھار‘ لے لیتے تھے۔صبا نے مزید بتایا کہ سیف علی خان کئی بار ان کے پرس سے خاموشی سے رقم نکال لیتے تھے اور بعد میں وہی رقم راکھی کے تحفے کے طور پر واپس کر دیتے تھے۔
ان کے بقول ’میرے پرس سے 50 روپے غائب ہو جاتے تھے پھر راکھی پر وہی رقم تحفے میں ملتی تھی بعد میں سمجھ آیا کہ وہ پیسے کہاں گئے تھے‘۔

