ممبئی (الفجرآن لائن) معروف بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نیاب تک شادی نہ کرنیکی وجہ بتادی۔حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرمداحوں کیساتھ سوال وجواب کے سیشن کیدوران ایک صارف نیان سے پوچھا کہ وہ شادی کب کریں گی؟
اس پرامیشا پٹیل نے مزاحیہ اندازمیں جواب دیتے ہوئے کہا،کبھی نہیں، میں اکیلے ہی بہت خوش ہوں۔بالی ووڈکی معروف اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے خاندان اور دوستوں میں تقریباً 100 ایسے لوگ ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں، اس لیے انہیں کسی اور سہارے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
کسی ایک شخص کو اپنی زندگی میں لا کر سب کچھ بدلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی۔اداکارہ کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور ان کے مداح ان کی اس بے باک انداز کو سراہ رہے ہیں

