دمستونگ (الفجرآن لائن) آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری، 15خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیاسیکیورٹی فورسزکی مثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا اوران کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی ہیسیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

