اسلام آباد / کوئٹہ( الفجرآن لائن) معروف صحافی مبشر ہاشمی نے جشنِ آزادی کے پرمسرت موقع پر اہل بلوچستان خصوصاً نوجوانوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کھیلوں کے میدان میں ان کی بڑھتی ہوئی پیش رفت کو سراہا اپنے ایک پیغام میں مبشر ہاشمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ "ایک طرف آزادی کا جشن ہے اور دوسری طرف کھیلوں کا جذبہ — یہی نیا بلوچستان ہے، جہاں سے روزانہ نئے ہیروز سامنے آ رہے ہیں۔” انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "جہاں نوجوان کھیلتا ہے، وہاں امن جیتتا ہے۔ ہر گولڈ میڈل، ہر گول اور ہر پرچم بلوچستان کی ایک نئی اور مثبت پہچان بن رہا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو ان کی کامیابیوں پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ "جہاں میدان آباد ہوں، وہاں مستقبل بھی روشن ہوتا ہے۔”

