کراچی(الفجرآن لائن)پیپلز پارٹی سندھ کے سینیئر نائب صدر منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف تین ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔منظور وسان نے ملکی سیاست اور حکومت سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے لیے 3مہینے اہم ہیں، یہی وزیراعظم قومی اسمبلی تحلیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیاں رہیں گی لیکن قومی تحلیل ہوسکتی ہے پھر الیکشن ہونگے، حالات تین مہینے میں کچھ بھی ہوسکتے مہنگائی کم ہورہی ہے۔
رہنما پی پی نے کہا کہ سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی کو عارضی ریلیف ملا ہے، کوئی خوش فہمی نہ رہے حالات ملک اور بانی پی ٹی آئی کے لیے اچھے نہیں۔منظور وسان نے کہا کہ پاکستان ٹیم اب تک کونسی ٹیم سے جیتی؟ تھوڑی محنت کی ضرورت ہے، امریکہ نے پاکستان کو شکست دی یہ افسوس کی بات ہے۔انکا کہنا تھا کہ مودی کی وزیراعظم کی پوزیشن نہیں، اتحادی حکومت سے وزیراعظم بن سکتا ہے لیکن اکثریت نہیں ہوگی۔منظور وسان نے مزید کہا کہ کسانوں کو گندم کا ریٹ4 ہزارملناچاہیے تھا جو نہیں مل رہا، گندم اسکینڈل میں نگران حکومت نے زیادہ مقدارمیں گندم کیوں خریدی؟