استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کئے، بنیاد پر سزا نہیں سنائی جاسکتی تھی،معطل کی جائے، استدعا
اسلام آباد : بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کئے،ان شواہد کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جاسکتی تھی، ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جیل میں بدترین حالات میں رکھا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 3فروری کی سزا کا فیصلہ معطل کر کے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے سزا معطلی کی درخواست جلد نمٹائی جائے۔