نوشکی (الفجرآن لائن) انجمن تاجران نوشکی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 21 ستمبر کو کرفیو کے نفاذ کے اعلان کے پیشِ نظر نوشکی شہر کے تمام تاجر اپنے کاروباری مراکز اور دکانیں بند رکھیں گے۔ ترجمان نے تمام تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات اور کرفیو کے اعلان کی پاسداری کرتے ہوئے کل اپنے اپنے کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رکھیں

