اسلام آباد (الفجرآن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے مجوزہ احتجاج کے تناظر میں پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق میاں محمد غوث، ثنا اللہ مستی خیل اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کو پارلیمنٹ لاجز سے نکلنے کے بعد ایکسپریس چوک کے قریب حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز داوڑ خان اور حمد جمال حسن خان کو میاں والی ریڈیو پاکستان چوک کے قریب گرفتار کیا گیا، جبکہ کارروائی ایس ایچ او سیکریٹریٹ سلیم رضا کی نگرانی میں کی گئی۔تاہم ان گرفتاریوں کی پولیس یا کسی سرکاری ذریعے سے آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اس سے قبل 27 ستمبر کے ممکنہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے قرار دے چکی ہے کہ کسی سیاسی جماعت یا عوامی عہدیدار کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں

