کوئٹہ (الفجرآن لائن) مستونگ میں مسلح افراد دن دیہاڑے نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر اور سی سی ٹی وی کیمروں کو فائرنگ کرکے ناکارہ بناکر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز درجنوں مسلح افراد اسلحہ کے زور پر نجی بینک میں داخل ہوئے عملے اور وہاں پر موجود لوگوں کی موجودگی میں انہیں یرغمال بناکر
بینک سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر جاتے ہوئے بازار میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو فائرنگ سے ناکارہ بناکر فرار ہوگئے مزید کارروائی مستونگ پولیس کررہی ہے۔

