کوئٹہ (الفجرآن لائن) کوئٹہ کے علاقے سریاب میں فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ زراعت کے آفیسر سمیت 2 ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر گرین ٹاؤن کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص بہاول کو جبکہ ملزمان نے فائرنگ کرکے غلام سرور کو قتل کردیا جو محکمہ زراعت میں آفیسر بتایا جاتا ہے
ڈی ایس پی سریاب طالب حسین کاکہنا ہے کہ پہلے غلام سرور نے بہاول کو قتل کیا اور مسلح افراد نے اس سے اسلحہ چھین کر اسے بھی قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اور نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

