دہلی(الفجر آن لائن) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں سمندری طوفان ارنب سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے مقامی حکام کے مطابق طوفان کے باعث آندھرا پردیش کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہے.
طوفان سے بجلی کے کم از کم 15 ہزار کھمبوں کو نقصان پہنچا، بیشتر اضلاع میں بجلی بحال کر دی گئی ہے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب مارشل آئی لینڈ کا پرچم بردار جہاز پھنس گیا مقامی حکام کے مطابق سمندر میں شدید طغیانی کے باعث مال بردار جہاز کو اب تک نکالا نہیں جا سکا
واضح رہے کہ طوفان ارنب گزشتہ روز آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا تھا.واضح رہے کہ سمندری طوفان ارنب گزشتہ روزبھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ٹکرایا تھا بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیز طوفانی ہواوں کے باعث درخت گر گئے،
جبکہ بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے. بھارتی حکام کے مطابق طوفان ٹکرانے سے قبل آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا،
دونوں ریاستوں میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی .رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی،
بعض سکول بند کر دیے گئے اور ٹرینیں منسوخ ہو گئیں، جبکہ آندھرا پردیش کے 3 ایئر پورٹ پر آپریشنز معطل کر دیے گئے اور ماہی گیروں کو بھی سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق طوفان کے اثرات کے پیشِ نظر نیپال میں بھی شدید بارشوں اور برفانی طوفان کے خطرے کے باعث بلند پہاڑی علاقوں کے لیے ٹریکنگ پرمٹ کا اجراء3 روز کے لیے معطل کر دیا گیا۔

