![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/national-highway-authority-NHA-1280x720-1-1024x576.jpg)
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی حکومت نے ارشد مجید کی جگہ شہریار سلطان کو چیئرمین این ایچ اے تعینات کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ارشد مجید کو عہدے سے فارغ کر کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ شہریار سلطان کو چیئرمین این ایچ اے تعینات کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ارشد مجید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔