![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/Gandapur.jpg)
اسلام آباد (الفجرآن لائن) اے ٹی سی اسلام آباد نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ آئی نائن میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج کے تناظر میں درج مقدمے کی سماعت کی۔
عدالت نے گزشتہ روز کی سماعت کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کی عدم پیشی اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔