![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/awais-1.jpg)
سوشل میڈیا پر وائرل بل والا میٹر واجبات کی ادائیگی کے بعد 2023ءمیں منقطع کرایا گیا، ترجمان
اسلام آباد (الفجرآن لائن) ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈے کے ذریعے وفاقی وزیر اویس لغاری کی کردار کشی کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل بل والا میٹر واجبات کی ادائیگی کے بعد 2023ءمیں منقطع کرایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن نے
سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے نام سے زیر گردش بل پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر قانون کی پاسداری کرتے ہیں، بل اویس لغاری کے فورٹ منرو ہل اسٹیشن کے بالائی حصے کا ہے جو زیر استعمال نہیں تھا۔
ترجمان نے کہا کہ بل یونٹ کے کالم میں واضح لکھا ہے کہ میٹر کو اگست 2023ءمیں لاک کرایا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ 10،766 روپے کے واجبات ادا کر کے میٹر منقطع کیا گیا تھا اس کے بعد میٹر کو جون 2024ءمیں بحال کرایا گیا تاہم عدم استعمال کی وجہ سے اس میں کوئی لوڈ شامل نہیں ہے ۔ترجمان نے کہا کہ منفی پروپیگنڈے سے وفاقی وزیر اویس لغاری کی کردار کشی کی کوشش کی جارہی ہے۔