چارسدہ (الفجرآن لائن) ایف آئی اے نے چارسدہ سے جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے نادرا آفس چارسدہ کے حکام کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی طریقے سے شناختی کارڈ بنانے والے 2 افغان شہریوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے نادرا آفس گئے تھے جبکہ کرم کے رہائشی 2 ملزمان افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانے میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔