![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/how-do-truck-accident-claims-and-lawsuits-work-scaled-1-1024x768.jpg)
بھکر (الفجرآن لائن) بھکر میں وین اور ٹرک کے تصادم میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھر کے علاقے ناصر آباد میں ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میانوالی سے جھنگ جارہی تھی ۔