![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/FEATURE-IMAGE-SIZENEW-2024-07-05T132319.937.jpg)
اسلام آباد (الفجرآن لائن) رہنماء جے یو آئی(ف) حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کیخلاف نادراکی اپیل 10 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے رہنماء جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے خلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔
جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 10 جولائی کو اپیل پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ نادرا نے جے یو آئی (ف) کے رہنماء حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ غیر ملکی ہونے پر منسوخ کیا تھا۔