![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/Attaullah-Tarar-2.jpg)
بجٹ میں نیوز پرنٹ پر لگائی گئی ڈیوٹی کو نیوز پیپر ایسو سی ایشن کے مطالبے پر ختم کردیا ہے، سینیٹ کو آگاہی
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا ہے کہ پچھلے 5 سال میں اخبارات کو9 ارب، ٹی وی چینلزکو6ارب کے اشتہارات دیئے گئے، بجٹ میں نیوز پرنٹ پر لگائی گئی ڈیوٹی کو نیوز پیپر ایسو سی ایشن کے مطالبے پر ختم کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا ،وزیر اعظم نے اسرائیل کو جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، اس ساری صورتحال میں پاکستان کاموقف تھا کہ فلسطین کو 1967ء کی سرحد کے تحت تسلیم کیا جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو1997ء کے سروسز مینوئل کے تحت اشتہارا دیئے جاتے ہیں مگر 2021ء میں ایک پالیسی آئی تھی جس میں 2022ء میں ترمیم کی گئی تھی، الیکٹرانک میڈیا کیلئے کوئی پیمانہ نہیں جس سے جانا جاسکے کہ کس کو کتنے اشتہارات ملے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرانک میڈیا کا ریٹنگ کا اپنا سسٹم ہے اس کے تحت فریکوئنسی اور ریٹس طے کئے جاتے ہیں، ایک ریٹس کمیٹی ہے جو طے کرتی ہے کہ کس چینل کو کس فریکوئنسی سے اشتہار اور کس ریٹ پر اشتہار دینا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کسی بھی ٹی وی چینل کے اشتہارات بند نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے 5 سال میں اخبارات کو 9ارب جبکہ ٹی وی چینلزکو 6ارب کے اشتہارات دیئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں نیوز پرنٹ پر لگائی گئی ڈیوٹی کو نیوز پیپر ایسو سی ایشن کے مطالبے پرختم کردیا ہے۔