![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/Mohammed-Bin-Salmans-Vision-2030-1024x638.jpg)
ریاض (الفجرآن لائن) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سائنسدانوں، طبی ماہرین، محققین، انوویٹرز ،کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کا حکم جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی حکم کا مقصد وژن 2030ء کے مطابق پرکشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا ، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔