![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/1134467_1760754_Imran_CJP_updates.jpg)
بانی پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ
راولپنڈی(الفجرآن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کا اعلان اور وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ عزمِ استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، آپریشن سے ملک میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہماری ڈھائی ہزار کلو میٹر کا بارڈر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بلائی گئی اے پی سی میں سننے کی حیثیت سے شرکت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صرف پاکستان کی خاطر کیا ہے۔ انہو ں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی حتمی تاریخ کا اعلان کروں گا۔