![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/social-media-apps-2-shutterstock-650-e1576686057538.jpg)
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی حکومت نے صوبوں کی محرم الحرام میں سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبوں کی فیس بک، ٹک ٹاک، واٹس ایپ سمیت 6 سوشل میڈیا ایپس کو 6 تا 11 محرم الحرام تک بند کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عاشور پر سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے مطابق محرم الحرام میں سیکیورٹی مزید فعال اور موثر بنائی جائے گی، موبائل سگنلز بھی صرف جلوس اور مجالس کے انعقاد کی جگہوں پر بند کئے گئے ہیں۔