![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/muharram.jpg)
لاہور (الفجرآن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران وامان کے قیام میں پولیس کی معاونت کیلئے فوج، رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کے سلسلے میں پولیس کی معاونت کیلئے فوج اور رینجرز کی 150کمپنیوں کی خدمات طلب کرلی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق یکم سے 12محرم کے دوران فوج کی 69اور رینجرز کی 81کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیاگیا۔