![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/1600x960_496664-415006-374596-prison-jail-prisoner-1024x614.webp)
تفتیشی افسر نے چھری فارنزک لیب نہیں بھیجی، مقتول کی والد، والدہ کے بیانات مجرم کو بچانے کیلئے محسوس ہوئے، تحریری فیصلہ
لاہور (الفجرآن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بھائی کے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے بھائی کے قتل کے مجرم گلریز کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم گلزیز نے اپنے بھائی محمد وقاص کو چھری مار کر زخمی کیا جس پر اہلیہ سدرہ نے اپنے شوہر کوشاہدرہ ہسپتال شفٹ کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔شوہر کی ہلاکت کے بعد اہلیہ سدرہ نے مجرم کیخلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کروایا اور ٹرائل کورٹ نے 2020میں مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے تسلیم کیا کہ چھری کو فارنزک لیب نہیں بھیجا گیا اور مقتول کی والدہ اور والد کے بیانات مجرم کو بچانے کیلئے محسوس ہوئے، یہ درست ہے کہ مقتول کی بیوی سدرہ کے سسرال والوں نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ تمام شواہد و بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کی جاتی ہے۔