صحبت پور۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ویژن کے مطابق اشیاء ضروریہ خصوصاً پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے تحصیلدار صحبت پور نے صحبت پور بازار کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے 43 دکانوں میں چیزوں کے معیار کا جائزہ لیا اور دکانداروں سے ملاقاتیں بھی کی جبکہ سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد، اشیاء کی میعادِ استعمال ایکسپائری ڈیٹس اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
خلاف ورزی کرنے والوں پر 3,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور معمولی بے ضابطگیوں پر 13 دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، سرکاری نرخوں کی مکمل پابندی کریں اور معیاد ختم ہونے والی اشیاء کی فروخت سے گریز کریں تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے تحصیلدار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ناجائز منافع خوری، گراں فروشی اور ایکسپائر اشیاء کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے