محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق” تقریبات کے سلسلے میں ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں ایک شاندار نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزارہ کمبائنڈ ایف سی کوئٹہ نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد مسلم ایف سی چمن کو شکست دے کر میچ اپنے نام کر لی سیکرٹری اسپورٹس و امورِ نوجوانان بلوچستان درا بلوچ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے مثبت مقابلے نوجوانوں میں نظم و ضبط، اتحاد، برداشت اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ حکومت بلوچستان صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق” تقریبات کے سلسلے میں ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ نمائشی فٹبال میچ کے موقع پر بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔نمائشی اور سنسنی خیز فٹبال میچ مسلم ایف سی چمن اور ہزارہ کمبائنڈ ایف سی کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ہزارہ کمبائنڈ ایف سی کوئٹہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ کیا، جبکہ شائقینِ فٹبال کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم میں موجود رہ کر کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
سیکرٹری اسپورٹس درا بلوچ نے نمائشی میچ کے کامیاب انعقاد پر محکمہ کھیل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرتی ہیں بلکہ صوبے میں کھیلوں کے کلچر کو بھی فروغ دیتی ہیں۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس آصف فاروقی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس آصف لانگو بھی موجود تھے۔ اختتام پر مہمانِ خصوصی نے کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی