جولائی 1, 2024

بلاگ

سکیورٹی فورسز نے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں یکم اپریل سے 10 جون تک دہشتگردی کے خلاف 7 ہزار 745 آپریشن کرکے 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مئی کے دوران بلوچستان میں 12 اور خیبرپختونخوامیں 42 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ مئی میں خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے61 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا جس میں سے خیبرپختونخوا میں 128، بلوچستان میں 51 اور سندھ میں 2 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 2 ماہ سے زائد عرصے کے دوران سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں 7ہزار 745 آپریشن کیے، اس دوران خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 701، بلوچستان میں 4 ہزار 902 اور سندھ میں 142آپریشنز کیے گئے۔

اسلام آباد شاہراہ دستور پر پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی کرنیوالی برطانوی خاتون سفارتکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ دستور پر پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کرنیوالی برطانوی خاتون سفارتکار سٹیسی جوانے سوٹوکی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں لاپرواہی اور اشارہ توڑنے کی دفعات شامل کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکرٹری نے تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس پر سوار پولیس اہلکار امیر داد کاکڑ گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکارسیکورٹی ڈویژن میں تعینات تھا۔

اسلام آباد : ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء پر نادرا اہلکاروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل سے جاری مراسلے کے مطابق ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے نادرا سے جاری 6پاکستانی شناختی کارڈز کی تفصیلات مانگی ہیں۔

مراسلے کے مطابق شناختی کارڈز پراسیس کرنیوالے نادرا اہلکاروں کے نام، سسٹم لاگ ان کی سرکاری تفصیلات سمیت فارم کے تصدیق کنندہ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔طلب کردہ تفصیلات میں ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار زرداد نامی افغان شہری کو محب اللہ کے نام سے جاری شناختی کارڈ بھی شامل ہے،محب اللہ کی مبینہ ماں امیراں بی بی سمیت 4دیگر شناختی کارڈز کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

نادرا کو ارسال مراسلے میں ریجنل ہیڈکوارٹرز نادرا کے ڈائریکٹر آپریشنز کو بھی درکار ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔


گولڈن اقامے کےلئے کسی اسپانسر کی بھی ضرورت نہیں ، گولڈن اقامہ ہولڈرز امارات میں رہتے ہوئے ملازمت کرسکتے ہیں
دبئی ( الفجرآن لائن) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ گولڈن اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کو طویل المدتی قیام کی اجازت،گولڈن اقامے کےلئے کسی اسپانسر کی بھی ضرورت نہیں ، گولڈن اقامہ ہولڈرز امارات میں رہتے ہوئے ملازمت کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سرمایہ کاری اور اعلی تعلیم بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے گولڈن اقامہ کے خصوصی فوائد بتاتے ہوئے کہا گیا کہ گولڈن اقامہ امارات میں سرمایہ کاری ، تجارت، سروسز کے شعبے سے منسلک افراد کے علاوہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اور ذہین طلبا کو بھی جاری کیا جاتا ہے۔گولڈن اقامے کی دو کیٹگریز ہیں۔ درخواست گزار کی قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقامہ جاری کیا جاتا ہے۔گولڈن اقامہ کی مدت پانچ اور دس برس ہوتی ہے جس میں مزید توسیع کرائی جا سکتی ہے۔گولڈن اقامہ ہولڈر کو یہ سہولت بھی ہے کہ وہ 6 ماہ سے زیادہ عرصے کے لیے بھی امارات سے باہر رہ سکتا ہے۔اقامہ ہولڈر کو اپنی فیملی کے لیے اقامہ جاری کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ ذاتی ملازمین کے لیے بھی تعداد کی کوئی خاص حد مقرر نہیں۔سرمایہ کار کے لیے بنیادی شرط ہے کہ وہ سرمایہ کاری فنڈ کے ذریعے دوملین درھم کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کرائے جس کےلیے سرمایہ کاری فنڈ سے تصدیق شدہ درخواست جمع کرانا ہو گی۔علاوہ ازیں کمپنی کھولنے کا معاہدہ جس میں سرمایہ کاری کےلیے کم از کم دو ملین درھم ظاہر کرنا ہوں گے۔وہ افراد جن کی ملکیت میں جائیداد ہو انہیں براہ راست پانچ برس کے لیے گولڈن اقامہ جاری کیا جاتا ہے جسے بعدزاں تجدید کرایا جا سکتا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: افغانستان میں ڈرون حملے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے ضرار گروپ سے تھا۔

افغانستان کے جنوبی صوبہ پکتیکا کے ضلع گومل میں گاڑی پر ایک ڈرون حملہ کے نتیجہ میں 8افراد مارے گئے جن میں طالبان گنڈہ پور اقوام کے 5جبکہ محسود اقوام کے 3 افراد شامل ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرون حملہ میں مرنیوالے تمام دہشتگردوں کا تعلق ضرار گروپ سے تھا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز کے گروپ نے بینک کے ملازمین سمیت 2 کروڑ 80 لاکھ صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر، 60 لاکھ اکاؤنٹ نمبرز اور رقم کی تفصیلات شامل ہیں۔

ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ بینک ملازمین کی مکمل تفصیلات بھی ہیک کرکے حاصل کرلی گئی ہیں۔ 

برطانوی بینک کے دنیا بھر میں 2 لاکھ سے زائد ملازمین ہیں جبکہ صرف برطانیہ میں 20 ہزار افراد ملازم ہیں۔ 

ہیکرز نے بینک کا ڈیٹا آن لائن پلیٹ فارم پر 20 لاکھ ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کردیا۔ ہیکرز گروپ نے اپنے اشتہار میں طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اگر بینک بھی چاہے تو وہ بھی رقم ادا کرکے ڈیٹا حاصل کرسکتا ہے۔

دوسری جانب اپنے بیان میں بینک حکام نے صارفین سے معذرت کی اور کہا کہ تحقیقات پر معلوم ہوا ہے کہ چلی، اسپین اور یوراگوئے کے صارفین سمیت ہمارے تمام موجودہ اور سابقہ ملازمین کے ڈیٹا تک ہیکرز نے رسائی حاصل کی ہے۔

بینک حکام کے مطابق برطانوی صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے، ہیکرز چرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

اسلام آباد (الفجرآن لائن) اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کے ایک حصے پر قابو پا لیا گیادیگر حصوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کے ایک حصے پر قابو پا لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ آگ فیصل مسجد کے عقب میں گاندیاں گاؤں کی پہاڑیوں پر لگی جس پر قابو پالیا گیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیول ہیڈکوارٹرز کے قریب کنیجل گاؤں کی پہاڑیوں پر بھی آگ بھڑکی ہوئی ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مطابق خیبرپختونخواکی حدود میں کینسلا گاؤں میں تاحال آگ کا پھیلاؤ جاری ہے، اسلام آباد انتظامیہ کی ٹیمیں آگ کے پھیلا ؤکو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹوپہ کے مقام پربھی آگ لگی ہے جہاں ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کیلئے کوشاں ہیں۔

خواتین کے خلاف جرائم سے سختی اور تیزی سے نمٹا جا رہا ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور (الفجر آن لائن) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سابق اداکارہ زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا انسٹا گرام پر جاری ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہاکہ میں نے ڈی آئی جی آپریشن کو بغیر کسی تاخیر کے زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ زینب کی قاتلانہ حملے میں جان بچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم سے سختی اور تیزی سے نمٹا جا رہا ہے۔

کوئٹہ ( نیوز ایجنسیاں) بلوچستان کے قلات ڈویژن کے ضلع سوراب میں نامعلوم افراد نے عمارت کو آگ لگانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں گرلز مڈل اسکول کے کچھ حصے جل گئے۔ حکام کے مطابق حملہ آور کلی دھمب تحصیل کے اسکول میں داخل ہوئے اور اسٹاف روم کو آگ لگادی۔

اسٹاف روم مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ اسکول کے دیگر حصوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے آنے سے قبل حملہ آور بھاگ گئے، جنہوں نے مقامی انتظامیہ کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔

پولیس کے مطابق اسکول میں رات کے اوقات میں کوئی گارڈ تعینات نہیں ہے، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دراصل اسرائیل کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اور اسے ثالثوں کے ذریعے حماس تک پہنچا دیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ مجوزہ جنگ بندی معاہدہ 3 مراحل پر متشمل ہے۔

مجوزہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کا پہلا مرحلہ 6 ہفتے طویل ہوگا جس میں مکمل جنگ بندی ہوگی اور اسرائیل فوج غزہ کے آبادی والے علاقوں میں سے نکل جائے گی۔ اس مرحلے میں غزہ میں موجود خواتین اور بزرگ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن کے بدلے میں سیکڑوں فلسطینی قیدی رہا ہوں گے، اسی مرحلے میں غزہ میں موجود امریکی مغوی بھی رہا کیے جائیں گے۔ 

اسی مرحلے میں ہلاک مغویوں کی لاشیں بھی ورثا کے حوالے کی جائیں گی اور شمالی غزہ سمیت پورے غزہ میں شہری اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے۔

اس دوران غزہ میں روزانہ 600 امدادی ٹرک داخل ہوں گے اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے ہزاروں خیمے تقسیم کیے جائیں گے۔ 

دونوں جانب سے جنگ بندی معاہدہ تسلیم کیے جانے کے بعد یہ مرحلہ فوری شروع کیا جاسکے گا۔

دوسرے مرحلے میں تمام زندہ مغویوں بشمول مرد فوجیوں کا تبادلہ ہوگا اور اسرائیلی فوج غزہ سے مکمل طور پر انخلا کرے گی۔

تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اسرائیل میں کچھ لوگ اس منصوبے سے خوش نہیں ہوں گے لیکن میں اسرائیلی حکومت سے کہتا ہوں کہ ہر طرح کے دباؤ سے قطع نظر اس معاہدے کی حمایت کرے۔