![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/images.jpg)
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خسرہ سے 3بچے ، گیسٹرو سے ایک شخص جاں بحق
لاہور (الفجرآن لائن) پنجاب میں خسرہ، گیسٹرو اور ڈائریا بے قابو ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خسرے سے 3 بچے ، گیسٹرو سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں خسرہ، گیسٹرو اور ڈائریا کے کیسز میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خسرہ سے 3بچے دم توڑ گئے ہیں۔
جاں بحق ہونیوالے دو بچوں کا تعلق لاہور اور ایک کا فیصل آباد سے تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران گیسٹرو کے باعث لاہور میں ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔ حکام کے مطابق صوبے میں 21946افراد گیسٹروکے مرض میں مبتلا ہیں، جبکہ لاہور میں سب سے زیادہ 2313مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔