![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/images-1-e1717518513767.jpg)
پشاور : پشاورکے علاقے متنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ک علاقے متنی میں پولیو ڈیوٹی پر معمور اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اہلکار کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل کو سلیمان خیل کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔