بدعنوانی، نالائقی ، نا اہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، ایماندار و دیانتدار اہل بیوروکریسی بنانے کیلئے پرعزم ہوں، شہباز شریف
اسلام آباد : وزیراعظم نے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی، نالائقی ، نا اہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، ایماندار و دیانتدار اہل بیوروکریسی بنانے کیلئے پرعزم ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پبلک ورکس کے محکمے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، محکمے کو ختم کرنا سسٹم کو اندر سے کھوکھلا کرنے والوں کیخلاف اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی، نالائقی اور نااہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ایمان دار، دیانت دار اور اہل بیوروکریسی بنانے کیلئے پرعزم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بیوروکریسی عوام کو بہترین خدمات اور گورننس کا معیار بہتر بنائے گی۔