کوئٹہ( الفجرآن لائن) سبزل روڈ پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضرِ صحت قلفیوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ 5 ہزار سے زائد مضرِ صحت قلفیاں مارکیٹ میں فروخت سے قبل تحویل میں لے لی گئیں۔ غیر رجسٹرڈ اور بغیر لیبلنگ مضرِ صحت قلفیوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ٹارگٹڈ آپریشن عوامی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر مضرِ صحت قلفیوں کا بڑا ذخیرہ ضبط بچوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، مضرِ صحت قلفیاں برآمد سپلائی چین کی کھوج شروع، مضرِ صحت قلفیوں کے اصل ذرائع تک پہنچنے کی کارروائی جاری۔
غیر رجسٹرڈ قلفیوں کی خرید و فروخت پر سخت وارننگ، خلاف ورزی پر جرمانے اور سیلنگ کا انتباہ بچوں کی صحت پر سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں، مضرِ صحت قلفیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گیڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان غیر معیاری قلفیوں کی تیاری و ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گیڈائریکٹر جنرل حبیب اللہ خان
