مستحق خاندانوں کی سماجی و معاشی معاونت، شفافیت اور سماجی تحفظ کے اقدامات پر تبادلۂ خیال
اسلام آباد (الفجر آن لائن): چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنماؤں نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، تسنیم قریشی اور چوہدری سجاد الحسن شریک ہوئے۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و تنظیمی معاملات اور بی آئی ایس پی کے تحت مستحق خاندانوں کی سماجی و معاشی معاونت سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مستحق خواتین اور خاندانوں کو سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے، شفافیت یقینی بنانے اور سماجی تحفظ کے اقدامات کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

