گورنر بلوچستان نے مردان میں تربیتی طیارے کے حادثے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ شہید ہونے والے پائلٹس کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی
کوئٹہ( الفجرآن لائن) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مردان کے قریب تربیتی طیارے کے حادثے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے شہید ہونے والے دونوں پائلٹس کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔ آمین
