فیصل آباد (ٖالفجر آن لائن) اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو بے آبرو،4خواتین اور 6لڑکوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیل کے مطابق مدینہ ٹاؤن کے علاقہ ڈھڈی والا کی عائشہ کی بیٹی (ث) کو اوباش ملزم علی وغیرہ،گڑھ کے علاقہ 453گ ب کی (ش) کو اوباش ملزم احمد نے سبز باغ دکھا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، صدر کے علاقہ بابا فرید روڈ کے افضل کی اہلیہ (س) چار بچوں کے ہمراہ بازار گئی واپس نہ آئی
ملت ٹاؤن کے علاقہ 119ج ب کے عامر کی اہلیہ (الف) کو نامعلوم ملزمان، لنڈیانوالہ کے علاقہ 147گ ب کی اللہ رکھی کی بیٹی (الف) کو ملزمان میاں شیر وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ 619گ ب کی حنا کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا،
فیکٹری ایریا کے علاقہ سرسید ٹاؤن کے امین کا بیٹا عاصم، تھانہ صدر کے علاقہ220ر۔ب کے فلک شیر کا بھائی خالد، سمن آباد کے علاقہ کے صفدر علی کا بیٹا، جڑانوالہ کے علاقہ 72گ ب کے لطیف کا چچا زاد کزن ناصر، کھرڑیانوالہ کے علاقہ286ر۔ب کے اللہ دتہ کا بیٹا ابو بکر اور سٹی سمندری کے شرافت علی کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے
