جڑانوالہ (الفجر آن لائن)خاتون نے شور مچا کر عزت بچا لی، شادی شدہ خاتون لاکھوں سمیٹ کربچوں سمیت آشنا کیساتھ فرار، دو خواتین اور نوجوان اغواء، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق منصور آباد کے غلام عباس نے بتایا کہ اوباش ملزم شا ہ زیب نے گھر میں داخل ہو کر اس کی اہلیہ (ز) کیساتھ زیادتی کی کوشش کی، خاتون کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا،
ٹھیکری والا کے علاقہ 274ج ب کے احسان الحق نے بتایا کہ اس کی دو ماہ قبل 4لاکھ 80ہزار کی کمیٹی نکلی تھی، اہلیہ کے پاس رقم رکھوائی تھی تو وہ 4بچوں ابراہیم، دانش، مبشرہ اور ملائکہ کو لیکر رقم سمیت فرار ہو گئی، ملت ٹاؤن کے علاقہ 197ر۔ب کی شازیہ کی بیٹی (الف) کو اوباش ملزم حیدر اور سفیان ٹاؤن کی آسیہ کی بیٹی (ش) کو ملزمان سجاول وغیرہ نے اغواء کر لیا، لنڈیانوالہ کے علاقہ مزمل نے بتایا کہ اس کا بھائی مدثر گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا’ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
