کوئٹہ ( الفجرآن لائن)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اسٹریٹیجک منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر جاری مختلف اسٹریٹجک منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ منصوبوں کی بروقت تکمیل، معیار کنٹرول اور عوامی فوائد کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری۔اسٹریجیٹک منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرتی ہے، چیف سیکرٹری۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر کے معاشی استحکام بھی لاتی ہے۔ بہتر سڑکیں، صاف پانی، معیاری صحت و تعلیم کی سہولیات عوام کی روزمرہ زندگی کو آسان اور محفوظ بناتے ہیں، چیف سیکرٹری۔ بچوں کی تعلیم میں بہتری اور صحت کے بہتر نتائج ممکن ہوتے ہیں۔
صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع میں سیف سٹی منصوبے شروع کیے ہیں۔ تعلیمی انفراسٹرکچر اور معیاری بنانے کے مقصد سے اسکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر کا آغاز کیا۔ (3000)میں سے 704 کمرے رواں ماہ مکمل کئے جائیں گے۔ بریفنگ۔کمانڈ ایریا ڈیویلپمنٹ سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی سیراب ہوتی ہے۔ بریفنگ
کاشتکاروں کی پیداوار اور آمدنی میں بہتری متوقع ہے۔ منصوبوں کی شفاف اور موثر تکمیل صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ توانائی، زراعت، بی۔ ٹیوٹا، تعلیم اور صحت، پبلک ہیلتھ، انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ، لائیو اسٹاک کے شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں جو حوصلہ افزا ہے، شکیل قادر خان ۔
