لاہور (الفجرآن لاءن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔
جس میں آزاد جموں کشمیر کی سیاسی اور انتظامی صورت حال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سینءر لیڈر شپ نے شرکت کی۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن مسءلہ کشمیر کے حوالے سے ایک واضح موقف رکھتی ہے۔جموں کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آزاد جموں کشمیر کے عوام کو آءینی اور بنیادی حقوق اور تعمیرو ترقی کے حوالے سے ترجیح دی ہے۔ آزاد جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوءے کہا کہ آزاد جموں کشمیر کے عبوری آءین ایکٹ 1974 کے مطابق انہیں مکمل شہری آزادیاں حاصل ہیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر کوششیں اور صلاحیتیں بروءے کار لانی چاہءیں۔
عوامی حقوق کے لیے آءین کے اندر رہتے ہوءے جدوجہد کرنی چاہیے۔ مسلم لیگ ن تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ انہیں سرکاری اور سول شہریوں کے جانوں کے ضیاع پر دلی رنج اور صدمہ پہنچا ہے، ایسی صورت حال پیدا نہیں ہونا چاہیے تھی۔ یہ ملک ہم سب کا ہے۔ اس میں ہم سب نے بھاءیوں کی طرح رہنا ہے۔ کشمیریوں نے پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھا ہے اور اس کے لیے کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ جموں کشمیر کے عوام پاکستان سے اپنا نظریاتی اور فکری رشتہ برقرار رکھتے ہوءے پر امن رہیں۔ دھرنوں کو ختم کر کے بامقصد مذاکرات کریں۔ مجھے امید ہے کہ آزاد جموں کشمیر کے عوام، حکومت آزاد جموں کشمیر اور حکومت پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر آزاد جموں کشمیر میں امن کی بحالی اور انتخابی عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ موجودہ حالات میں حکومت پاکستان اور پاکستان کے دفاعی اداروں نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوءے ہمیں پاکستان اور آزاد جموں کشمیر میں بھاءی چارے اور رواداری کی سیاست کو فروغ دینا چاہیے اور کسی طور بھی کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
