چاغی (الفجرآن لائن) پاک ایران پاسپورٹ گیٹ طویل عرصے بعد پاکستانی تاجروں کے لیے کھول دیا گیا ذرائع کے مطابق ضلع چاغی سے متصل سرحدی شہر تفتان بارڈر پر ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث ایران جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ اور ویزا کے ذریعے آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔تاہم گزشتہ روز پاک ایران ایف آئی اے پاسپورٹ گیٹ کو صرف پاکستانی رجسٹرڈ تاجروں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اب پاکستانی تاجر تجارتی ویزا کے ذریعے تفتان بارڈر سے ایران جا سکیں گے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کا کہنا ہے کہ پاک ایران تفتان بارڈر کا پاسپورٹ گیٹ ایران سے آنے والوں کے لیے معمول کے مطابق کھلا تھا، جبکہ پاکستان سے ایران جانے کے لیے یہ گیٹ ایک سال سے زائد عرصے سے بند تھا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے یہ گیٹ صرف رجسٹرڈ پاکستانی تاجروں کے لیے کھولا گیا ہے۔
تفتان بارڈر کے ایف آئی اے گیٹ سے صرف وہی پاکستانی تاجر ایران جا سکیں گے جو ایران کے ساتھ تجارت کرتے ہیں، رجسٹرڈ ہیں اور ان کے پاس تجارتی ویزا موجود ہے۔ذرائع کے مطابق عام شہریوں کے لیے تاحال تفتان بارڈر کا ایف آئی اے پاسپورٹ گیٹ بند ہے۔حکومت بلوچستان نے صوبے کے سینئر، تجربہ کار، باصلاحیت اور عوام دوست افسر سیف اللہ کھیتران کو ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفی¿ر بلوچستان تعینات کر دیا٬ مختلف سرکاری، سماجی اور صحافی اور عوامی حلقوں نے ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کیاکوئٹہ 17 جون ( )حکومت بلوچستان نے صوبے کے سینئر، تجربہ کار، باصلاحیت اور عوام دوست افسر سیف اللہ کھیتران کو ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیر بلوچستان تعینات کر دیا ہے۔سیف اللہ کھیتران کا شمار بلوچستان کے اُن ممتاز اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی انتظامی بصیرت، دیانتداری، قائدانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کے ذریعے سرکاری خدمات میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
وہ اس سے قبل کمشنر رخشان ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان اور متعدد اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر نہایت کامیابی اور ذمہ داری کے ساتھ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔انتظامی امور، عوامی فلاح و بہبود، گورننس میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کے مو¿ثر نفاذ کے حوالے سے ان کا وسیع تجربہ انہیں صوبے کی بیوروکریسی کے نمایاں اور قابل احترام افسران میں شامل کرتا ہے۔ اپنی پیشہ ورانہ قابلیت، شفاف طرزِ عمل اور عوامی مسائل کے حل میں عملی کردار کے باعث وہ سرکاری و عوامی حلقوں میں ایک نیک نام اور باوقار شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔مختلف سرکاری، سماجی اور عوامی حلقوں نے ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سیف اللہ کھیتران اپنی غیر معمولی انتظامی صلاحیتوں، وسیع تجربے اور عوامی خدمت کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفی¿ر بلوچستان کی کارکردگی کو مزید فعال، مو¿ثر اور عوام دوست بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، جبکہ معاشرے کے محروم اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے بھی مثبت اور دیرپا اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔
l
