10,000 سے 1 لاکھ تک ہلاکتوں کا بڑا خدشہ، متعدد عمارتیں زمین بوس
کراکس (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں بدھ کی شام چند سیکنڈز کے وقفے سے آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور ترین زلزلوں نے تباہی مچا دی ہے جس کے بعد ملک میں صدارتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے
۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) نے اس آفت کو شدید ترین نوعیت کا زلزلہ قرار دیتے ہوئے ‘ریڈ الرٹ’ جاری کیا ہے، جس کے تحت 10,000 سے لے کر 1,000,000 (ایک لاکھ) تک ہلاکتوں کا شدید خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
زلزلوں کے باعث دارالحکومت کراکس سمیت کئی شہروں میں متعدد رہائشی اور کاروباری عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ قائم مقام خاتون صدر ڈیلیسی روڈریگیز نے قوم سے ہنگامی خطاب میں جانی نقصان کی تصدیق کی ہے، تاہم سرکاری طور پر ہلاکتوں کی حتمی تعداد ابھی تک جاری نہیں کی گئی
وینزویلا میں 7.1 اور 7.5 شدت کے یکے بعد دیگرے آنے والے طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 32 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی ماہرین کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، جن میں ایک 22 منزلہ عمارت بھی شامل ہے، جبکہ شہری خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔ حکام نے فوری طور پر سونامی وارننگ جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے
ااطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت کاراکاس سے تقریباً 284 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ زلزلے کے بعد تعلیمی ادارے اور ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے قومی ٹیلی وڑن پر خطاب کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈہ مائیکیتیا زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے جس کے باعث اسے بند کر دیا گیا ہے۔ادھر امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خطے کے دیگر ممالک میں بھی محسوس کیے گئے، جن میں امریکی ریاست کیلیفورنیا شامل ہے جہاں 5.6 شدت کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے اور تقریباً 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کیا گیا۔دوسری جانب شمالی جاپان میں بھی 6.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے ٹوکیو تک محسوس کیے گئے۔ جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ایواتی کا ساحلی علاقہ تھا جبکہ گہرائی 50 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ جاپانی وزیر دفاع نے فوج کو زلزلہ زدہ علاقوں میں فضائی سروے اور امدادی جائزے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔بین
وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 167 ہوگئی، ایک ہزار سے زائد زخمی
زلزلے سے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وینزویلا میں پے در پے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی اور ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وینزویلا میں پہلا زلزلہ 7.1 شدت کا تھا جس کے چند منٹ بعد 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے آیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں۔رپورٹ کے مطابق زلزلے سے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
۔وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈ ریگز نے زلزلے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں، زلزلے سے کراکس کے مرکزی مائی کیٹیا ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے، زلزلے میں اب تک 167افراد کی ہلاکت اور 970 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال کے اعلان کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 5.6 نوٹ کی گئی اور 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔امریکی جیولیوجیکل سروے نے وینزویلا میں زلزلے کے باعث دس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان اموات اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں زلزلے سے ابتدائی رپورٹ اچھی نہیں، بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، امریکی اداروں کو فوری مدد کی ہدایت کردی ہے

