بارڈر کی بندش سے بے روزگار ہونے والے نوجوان اب بیرون ملک روزگار حاصل کرسکیں گے
چمن(الفجرآن لائن) چمن بارڈر پر بے روزگار خاندانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع سے معاشی بحالی کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔حکومت بلوچستان نے ون ڈاکومنٹ پالیسی کے نفاذ کے بعد 500 بے روزگار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی اور صوبائی حکومت نے چمن کے متاثرہ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں
بارڈر بندش سے متاثرہ شہریوں کے لیے ریلیف کے طور پر حکومت بلوچستان پہلے ہی 5 ہزار مفت پاسپورٹس جاری کر چکی ہے۔چمن بارڈر کی بندش سے بے روزگار ہونے والے نوجوان اب بیرون ملک روزگار حاصل کرسکیں گے۔مزدور پیشہ افراد نے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کے اقدام سے بیرون ملک ملازمتوں کے ذریعے معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔چمن کے نوجوان ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت میں کردار ادا کریں گے، متاثرین نے حکومتی فیصلے پر ۔اطمینان کا اظہار کیا
